ابنا: اطلاعات کےمطابق آج صبح قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں ہونے والے دو الگ الگ دھماکوں میں کم سے کم سولہ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے ہيں ۔رپورٹ کےمطابق پہلا دھماکہ مقامی وقت کےمطابق تقریباصبح دس بج کر بیس منٹ پر خیبر ایجنسی کے سپاہ علاقے میں ہوا جس کےنتیجےمیں تین بچوں سمیت آٹھ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔اس رپورٹ کےمطابق اس دھماکے کے تھوڑی دیر بعد تیراہ کے علاقے میں دوسرا بم دھماکہ ہوا جس میں آٹھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ابھی کسی بھی گروہ نےاس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے۔......
/169